تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں کے لئے ڈیڑھ کروڑ کا راشن روانہ

تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے کئی ٹرکوں پر مشتمل قافلہ بدھ کے روز ڈیڑھ کروڑ مالیت کا امدادی سامان لیکر سیلاب سے متاثرہ جنوبی پنجاب کے لئے روانہ ہوا۔ رواں سال مون سون کی بارشوں اور حکومتی نااہلی کے باعث جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقے شدید سے متاثر ہوئے ہیں جہاں بے پناہ جانی و مالی نقصان کے باعث عوام شدید مشکل میں مبتلا ہیں۔ تحریک لبیک پاکستان ایک ماہ کے زائد عرصے سے ان علاقوں میں رضاکارانہ امدادی کاموں میں مصروف عمل ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کی سیلاب سے متاثرہ بلوچستان میں رضاکارانہ امدای کارووائیاں

تحریک لبیک پاکستان جنوبی پنجاب پہلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کیے ہوئے ہے۔ مرکز سے بدھ کو روانہ ہونے والے راشن پیکجز سیلاب سے متاثرہ جنوبی پنجاب کے لوگوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔

تحریک لبیک مشکل وقت میں اپنی عوام کے ساتھ کھڑی ہے
تحریک لبیک پاکستان کی طرف سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی پیکیج اور خوراک کی چیزیں لے کر ٹرک جا رہے ہیں#بےحس_حکمران_ڈوبتی_عوام #TehreekLabbaikPakistan pic.twitter.com/u8vmjybph3

— Tehreek Labbaik Pakistan (@TLPpage95) August 24, 2022