کراچی سے اکابرین اہلسنت کی تحریک لبیک پاکستان کے مرکز آمد، کل پریس کانفرنس کریں گے

جمعرات کی صبح کراچی سے جید علمائے اہلسنت پر مشتمل ایک وفد مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی قیادت میں لاہور کے لئے روانہ ہوا۔ وفد میں شامل علامہ سید مظفر شاہ قادری، مفتی رفیع الرحمن نورانی، مفتی عابد مبارک، مولانا بشیر فاروقی اور دیگر علما لاہور تحریک لبیک پاکستان کے مرکز سبزہ زار پہنچے جہاں انہوں نے تحریک لبیک کے رہنماوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر استاذالعلماء شیخ الحدیث مولانا عبدالستار سعیدی زید مجدہ بھی موجود تھے جنہوں نے شہداء جلوس میلاد النبی صلی اللہع لیہ وسلم کے درجات کی مزید بلندی اور انکے اہلخانہ کے لئے صبر جمیل پر اجر جزیل کی دعا فرمائی۔

مزید پڑھیں: ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر سے تعلف رکھنے والے علماء اور دیگر افراد کا جلوس میلاد پر حملے کی شدید مذمت کا سلسلہ جاری

اکابرین اہلسنت کی جانب سے سبزہزار لاہور سے جاری کیے گئے ایک ویڈیو بیان میں تمام صحافی حضرات کو کل بعد از نماز جمعہ پریس کانفرنس کی کوریج کی دعوت دی گئي ہے جسے سے حافظ سعد حسین رضوی ، مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن اور انکے ہمراہ کراچی سے آنے والے علمائے کرام خطاب کریں گے۔