سانحہ حویلیاں کے ایک اور زخمی غازی حیدر علی رضوی نے جام شہادت نوش فرما لیا

غازی حیدر علی رضوی شہید رحمۃ اللہ علیہ کی نماز جنازہ گوجرانوالہ کے علاقہ کامونکی کے گاوں میں ادا کر دی گئی۔ غازی حیدر علی رضوی 16 اور 17 اکتوبر کی درمیانی شب حویلیاں کے نزدیک تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم جلوس پر بدترین ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں پولیس کی جانب سے فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے۔ تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی نے غازی حیدر علی رضوی کے نماز جنازہ کی امات کی جس میں مرکزی مجلس شوری کے اراکین سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریبا ایک ماہ زخمی حالت میں رہنے والے غازی حیدر علی رضوی شہید رحمۃ اللہ علیہ نے 14 نومبر کو جام شہادت نوش فرما لیا جس کے بعد حکومتی جبر و استبداد کے نتیجے میں سانحہ حویلیاں میں شہید ہونے والے شہدا کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: پولیس کا اختتام کے بعد بھی میلاد النبی جلوس پر فائرنگ، شہدا کی تعداد 4 ہوگئی