حافظ سعد حسین رضوی کوٹ لکھپت جیل لاہور سے رہا

تحریک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی لاہور کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہو کر مرکز جامع مسجد رحمۃ اللعالمین ملتان روڈ لاہور پہنچ گئے جہاں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے انکا استقبال کیا۔ ان کی رہائی سے متعلق رپورٹس انکی رہائی کے بعد مرکز پہنچنے سے محض دس سے پندرہ منٹ پہلے گردش کرنا شروع ہوئیں تاہم عوام الناس اور کارکنان کی ایک بڑی تعداد پھر بھی اپنے عظیم قائد کے استقبال کے لئے مرکز جامع مسجد رحمتہ اللعالمین ملتان روڈ پہنچ گئی۔

یاد رہے کہ

حافظ سعد حسین رضوی کو امسال 12 اپریل کو حراست میں لینے کے بعد 220 دن تک نظر بند رکھا گیا ہے۔ آپکی نظربندی کے دوران لاہور ہا‏ئیکورٹ نے آپکی نظر بندی غیر قانونی قرار دی اور صوبائی اور وفاقی نظر ثانی بورڈز نے آپکی نظربندی میں توسیع کی دو مختلف درخواستوں کو رد بھی کیا تاہم حکومت نے تمام عدالتی فیصلے پیروں تلے روندتے ہوئے آپکو رہا نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے حافظ سعد حسین رضوی کی نظربندی کالعدم قرار دیدی

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کے ججز پہ مشتمل نظرثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کی نظر بندری میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی

مزید پڑھیں: وفاقی نظرثانی بورڈ نے حافظ سعد رضوی کو فی الفور رہا کرنے کا حکم دے دیا

جس کے بعد تحریک لبیک پاکستان نے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا آغاز کیا جس پر حکومت نے بدترین ریاستی تشدد کرتے ہوئے کئی عشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو شہید کر دیا۔ تاہم لانگ مارچ پسپا نہ ہونے کے بعد حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان ثالثی کے باعث ایک معاہدہ ہوا جسکے بعد آج حافظ سعد حسین رضوی کی رہائی عمل میں آئی ہے۔

مزید پڑھیں: "احتجاج بھی جاری رہے گا، سڑک بھی کھلی رہے گی،" مرکزی مجلس شوری کا اعلان

مزید پڑھیں: تحریک لبیک پاکستان کا 15 روزہ پرامن احتجاج کے بعد اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان